• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

64 فیصد گھریلو صارفین کو گیس قیمتوں میں ریلیف

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وفاقی حکومت 64 فیصد گھریلو صارفین کو گیس قیمتوں کی مد میں ریلیف فراہم کر رہی ہے ، جن سے کم ترین نرخ وصول کئے جاتے ہیں، ان صارفین سے ٹیرف کے مطابق 200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک چارج کیا جاتا ہے ، وزارت توانائی (پٹرولیم ڈویژن )کی طرف سے پارلیمنٹ کو فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق دونوں سوئی گیس کمپنیوں کیلئے اوگرا کی جانب سے مقرر کردہ اوسط قیمت 1,793 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، صارفین کو پہلے ہی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے اور ٹیرف کے لحاظ سے ریلیف دیا جا رہا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید