• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کیخلاف بغاوت کرنیوالوں سے تصفیہ نہیں، قانون راستہ بناتا ہے، اسحاق ڈار

لاہور(جنرل رپورٹر)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اداروں کیخلاف بغاوت کرنیوالوں سے تصفیہ نہیں ، قانون اپنا راستہ بناتا ہے، افواہوں پر توجہ نہ دیں حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، کھینچا تانی میں بہت وقت ضائع ہوچکا ہے، پاکستان کو آگے لے کر جانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوںکو مل کر کردارادا کرنا ہوگا،ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے اور سفارتی محاذ پر بھی پیش رفت ہو رہی ہے، یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک مضبوط اسلام کا قلعہ بن کر نہ ابھرے،غزہ پر اسرائیلی جارحیت کسی صورت قبول نہیں، اس معاملے پر مسلم ممالک کا اجلاس جلد جدہ میں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر چادر پوشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ملک بھر سے سے مزید