• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل میں ایڈز میں مبتلا اسیروں کی تعداد سو سے تجاوز کرگئی

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) اڈیالہ جیل میں ایڈزمیں مبتلااسیروں کی تعداد سو سے تجاوزکرگئی ،ایک ایڈززدہ حوالاتی گزشتہ روزہسپتال میں دم توڑ گیا،ایڈزمریضوں کیلئےالگ بیرک  مختص، ادویات فراہمی میں مشکلات کاسامنا، جیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل راولپنڈی میں اس وقت 125 کے قریب قیدی ایچ آئی وی (ایڈز) جیسے موذی مرض میں مبتلاہیں ،جنہیں ہائی کورٹ کے حکم پر ایک الگ بارک میں رکھاگیا ہے قبل ازیں ان کے علاج معالجے کے لئے پمزہسپتال اسلام آباد اور پنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام کے بے نظیر بھٹوہسپتال میں واقع کلینک سے میڈیسن فراہم کی جاتی تھی لیکن اب گزشتہ کچھ عرصہ سے پمزہاسپیٹل سے ایڈزکے مریضوں کوادویات کی فراہمی بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مریض اسیروں کومشکلات کاسامناہے ،جب کہ اڈیالہ جیل میں نشے کے عادی قیدیوں کی تعداد چار سوکے قریب ہے ان کے لئے بھی الگ بارک مخصوص کی گئی ہے،ادھر گزشتہ روزایڈزمیں مبتلا اڈیالہ جیل کا ایک حوالاتی محمدرمضان ولد محمداسلم ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
اہم خبریں سے مزید