• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل میں عمران سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ ہوسکی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )ملاقات کے دن کے باوجود تحریک انصاف کے رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہوسکی‘پی ٹی آئی راولپنڈی کے رہنما زبیر خان کاکہناتھاکہ 14اگست کے دن بھی قدغن لگائی گئی ہے ‘ ہمیں اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاکر محمود اعوان، شفیع اللہ خان، مرتضیٰ حسین طور اور محمد فیصل خان داہگل ناکے پہنچے لیکن راولپنڈی پولیس نے انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی اور تمام رہنما داہگل ناکے سے واپس روانہ ہوگئے۔پی ٹی آئی راولپنڈی کے رہنما زبیر خان کو پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر روک دیا اور انہیں آگے جانے سے روک دیا اور وہ داہگل ناکے سے واپس ہوگئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زبیر خان نے بتایا کہ آج 14 اگست ہے، آزادی کے دن بھی قدغن لگائی گئی ہے، ہمیں اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔آزادی کے دن جیل جانے سے روک دیا گیا، راستہ بند کردیا گیا ہے‘زبیرخان نے کہا کہ اصل آزادی اس دن ہوگی جب بانی پی ٹی آئی رہا ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید