• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے یوم آزادی پر گوگل نے بھی ڈوڈل پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان کے یوم آزادی پر گوگل نے بھی ڈوڈل پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا،گوگل بھی پاکستانیوں کے ساتھ آزادی کے رنگ میں رنگ گیا اور 14اگست کے موقع پر نیا ڈوڈل جاری کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا، گوگل کی جانب سے جاری نئے ڈوڈل میں پاکستان کا جھنڈا دیکھا جاسکتا ہے جب کہ پیچھے گوگل لکھا گیا ہے، واضح رہے کہ گوگل اس سے قبل بھی یوم آزادی پاکستان پر اپنا ڈوڈل تبدیل کرتا رہا ہے اور پاکستان کے تاریخی مقامات کو بھی اپنے ڈوڈل کا حصہ بناتا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید