• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوجھل دل کیساتھ جشن آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں، ملک عامر ڈوگر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں یوم آزادی پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ بوجھل دل کیساتھ جشن آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں ،اگلے جشن آزادی سے پہلے عمران خان سمیت دیگر اسیران عدالتوں سے رہا ہوجائیں گے،وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلویز بلال اظہر کیانی نے کہا کہ اللہ کے فضل سے 78 سال میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں بعض مواقع ایسے بھی ہیں جن سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ پی ٹی آئی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی دس بڑی سیاسی جماعتوں میں شمار ہوتی ہے میں ذاتی طو رپر سمجھتا ہوں کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات سے ہی راستہ نکلے گا دعا ہے کہ پاکستان ترقی کرے اور اگلا یوم آزادی بہتر ہو تاہم موجودہ سیاسی عدم استحکام میں یہ مشکل دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے جشن آزادی سے پہلے عمران خان سمیت دیگر اسیران عدالتوں سے رہا ہوجائیں گے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلویز بلال اظہر کیانی نے کہا کہ اللہ کے فضل سے 78 سال میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں بعض مواقع ایسے بھی ہیں جن سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے امریکہ اور اسٹرٹیجک پارٹنرز کے ساتھ تعلقات پہلے سے بہتر ہیں جو خوش آئند ہے۔ میزبان حامد میر نے سوال کیا کہ کیا اگلے یوم آزادی پر شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے جس پر بلال اظہر کیانی نے کہا کہ انشاء اللہ ۔ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ اس سے متعلق تو آنے والا وقت ہی بہتر بتائے گا ملک میں جو افرا تفری اور انتشار ہے تو مشکل نظر آرہا ہے۔ ملک عامر ڈوگر سے میزبان نے سوال کیا کہ کیا اگلے یوم آزادی تک عمران خان رہا ہوجائیں گے اس کا جواب دیتے ہوئے ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ عمران خان سمیت باقی اسیران بھی عدالتوں کے ذریعے رہا ہوجائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید