کلرسیداں (نمائندہ جنگ )تحصیل کلرسیداں کے لیے ایک اور اعزاز،تحصل کلرسیداں یونین کونسل بشندوٹ کے گاؤں موہڑہ نجار کے رہائشی پاک فوج کے لیفٹیننٹ محمد بلال ندیم کو معرکہ حق میں شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچایا اس بے مثال بہادری پر وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں تمغہ بسالت سے نوازا ہے۔ لیفٹیننٹ بلال ندیم کرنل ریٹائرڈ ندیم صدیقی کے فرزند ہیں۔ لیفٹیننٹ محمد بلال کو تمغہ بسالت ملنے پر علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔