• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلات، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید، اغوا ہونے والے شخص کی لاش برآمد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)قلات جوہان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید ہو گیا جبکہ اغوا ہونے والے شخص کی لاش برآمد ہوئی لیویز کے مطابق جوہان لیویز کا اہلکار بھلو خان گزشتہ روز ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا کہ نرمک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار اس پر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔
اہم خبریں سے مزید