• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، سیاحتی مقام پر آسمانی بجلی گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی عرب کے سیاحتی شہر ابھا میں آسمانی بجلی گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق زخمی خاتون کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

فیملی ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان سیر و تفریح کی غرض سے ابھا کے ایک تفریحی مقام پر موجود تھا کہ اسی دوران اچانک آسمانی بجلی گری جس کی زد میں آکر خاتون اور اس کی 22 سالہ بیٹی موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ ساتھ موجود دوسری بیٹی زخمی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں ہفتے سعودی عرب میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا تھا، جس میں درمیانے سے شدید درجے کی بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید