کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب نے جس زبردست انداز سے کیریئر کے ابتدا میں بیٹنگ کی، وہ آج کل اسے برقرار رکھنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں، ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے تینوں ون ڈے میں ایک ہی انداز سے آؤٹ ہوئے اور ہر بار فاسٹ بولر جیڈن سیلز کا ہی شکار بنے۔ جیڈن سیلز نے تین میچوں میں 10 پاکستانی بیٹرز کی وکٹیں اڑا کر سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا۔ قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن کہتے ہیں کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز ہارنے پرمایوسی ہوئی، ڈیتھ بولنگ اور ٹاپ آرڈرمیں بہتری کی ضرورت ہے، ہمار ے اسپن بولرز نے پوری سیریزمیں اچھا پرفارم کیا، سیریز میں بہت ساری مثبت چیزیں بھی سامنے آئیں۔ حسن نواز نے اپنی پہلی ون ڈےسیریز میں بہترین پرفارمنس دکھائی، حسین طلعت نےبھی بیٹنگ کےساتھ اپنےجوہر دکھائے ۔