• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیریبینز لیگ: پیٹریاٹس نے فالکنز کو شکست دے دی

اینٹیگا (جنگ نیوز) سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریاٹس نے کیریبین پریمیئر لیگ کے افتتاحی میچ میں اینٹیگا اینڈ باربودا فالکنز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ نسیم شاہ نے دو جبکہ افغان بولر وقار سلام خیل نے چار وکٹ لیے۔ پیٹریاٹس نے فالکنز کو شروع سے ہی دباؤ میں رکھا۔ انٹیگا کی ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی اور17.1 اوورز میں 121 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریاٹس نے چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف بآسانی حاصل کر لیا۔ الیک ایتھانیز 37 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے ۔

اسپورٹس سے مزید