کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پرو ہاکی لیگ کیلئے پی ایچ ایف حکام اور وزارت خزانہ کے درمیان رابطہ ہوگیا، وزارت خزانہ نے تخمینہ کی نئی درخواست مانگ لی ۔ وزارت خزانہ پہلے سے جمع کرائی گئی درخواست میں کچھ تبدیلیاں چاہتی ہے، جس کے بعد اس بات کے امکانات روشن ہوگئے ہیں کہ لیگ میں قومی ٹیم کو حصہ لینے کی اجازت مل جائیگی ۔ اس حوالے سے ایک اور اجلاس جمعے کو ہوگا، جس میں امکان ہے کہ فیڈریشن کو گو اہیڈ دے دیا جائے گا۔