• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ، بھارت کی قیادت سوریا کمار کرینگے، شبمن کی شمولیت مشکل

کراچی (اسٹاف رپورٹر/ جنگ نیوز) بھارتی سلیکٹرز ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم کے انتخاب میں مخمصے کا شکار ہیں۔ ایک حلقہ ٹیسٹ کپتان شبمن گل کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرنے اور کپتان بنانے کا حامی ہے۔ جبکہ دوسری جانب یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ انہیں ٹیم میں جگہ نہیں ملے گی۔ قیادت سوریا کمار یادیو ہی کرینگے۔ شبمن گل کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز 2-2 سے برابر کھیلی ۔ سوریا کمار نے اب تک 1107رنز 36.90 کی اوسط اور 161.13کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے ہیں۔ دوسری جانب شبمن گِل نے گزشتہ سال سے 22 میچز میں 893 رنز، 147 کے اسٹرائیک ریٹ سے آٹھ نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے ہیں۔