اودینے، اٹلی ( جنگ نیوز) اٹلی میںٹوٹنہم اور پیرس سینٹ جرمین کے درمیان سپر کپ یوئیفا سپر کپ فٹبال میچ سے قبل ایک دل دہلا دینے والا منظر دیکھنے میں آیا، جب کھلاڑیوں کی قطار کے سامنے ایک بڑا بینر کھولا گیا، جس پر لکھا تھا ’’بچوں کو قتل بند کرو‘‘۔ ’’شہریوں کو قتل بند کرو‘‘ یہ منظر اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائیوں کے دلوں کو چھو گیا، جبکہ ٹی وی پر دیکھنے والے لاکھوں افراد کو غزہ کے ان بچوں کی یاد دلا گیا، جو مہینوں سے جنگ، بمباری اور بے گھری کا شکار ہیں۔ یورپی فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا کہ یہ پیغام کسی خاص ملک یا گروہ کے خلاف نہیں بلکہ انسانی ہمدردی پر مبنی ہے۔ ہم صرف اتنا چاہتے ہیں کہ دنیا بچوں کی تکلیف پر کان دھرے ۔ بعض اسرائیلی ذرائع نے اسے یکطرفہ قرار دیا، جبکہ یورپ میں متعدد حلقے اسے دیر سے سہی، مگر درست اقدام قرار دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ غزہ میں جاری بمباری اور فوجی کارروائیوں کے دوران اب تک ہزاروں بچوں کی جانیں جا چکی ہیں ۔