• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورۂ ویسٹ انڈیز کے بعد پاکستانی کرکٹرز کی وطن واپسی شروع

لاہور(جنگ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایک حصہ ویسٹ انڈیز کا دورہ ختم ہونے کے بعد جمعہ کو لاہور پہنچ گیا۔ کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کی پہلی کھیپ لاہور پہنچی۔ آل راؤنڈرز حسن علی، فہیم اشرف، سلمان علی آغا اور حسن نواز ، وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور دیگر سپورٹ اسٹاف بھی واپس آ گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے دورےمیں پاکستان نے سلمان علی آغا کی قیادت میں تین میچوں کی ٹی20 سیریز 2-1 سے جیت لی، جبکہ ویسٹ انڈیز نے 50 اوورز کے فارمیٹ میں پاکستان کو شکست دی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اب اپنے اگلے اسائمنٹ کیلئے عرب امارات کا سفر کرے گی۔