• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے ، حضرت امام حسینؑ و رفقا کے چہلم اور عرس داتا علی ہجویری ؒ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ قائم مقام چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور، سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی،سپیشل سیکرٹری لا اینڈ آرڈر وزیراعلیٰ آفس سیف انور جپہ اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب طارق چوہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی وزیر نے کنٹرول روم سے صوبہ بھر میں جاری جلوسوں و مجالس اور عرس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے صوبہ بھر کے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔خواجہ سلمان رفیق اور قائم مقام چیف سیکرٹری نے پنجاب بھر کے کنٹرول رومز میں فرداً فرداً رابطہ کیا اور رپورٹ لی۔
لاہور سے مزید