• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بزنس فورم کی جانب سے "میرا برانڈ پاکستان" ایکسپو کا انعقاد

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان بزنس فورم کی جانب سے "میرا برانڈ پاکستان" ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، ایکسپو میں ملکی برانڈز اور معیاری مقامی مصنوعات کے سٹالز لگائے گئے، اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری روابط کے فروغ اور فوڈ سیفٹی آگاہی کے لیے بزنس فسیلیٹیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا، بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر پر فوڈ بزنس آپریٹرز کو خوراک کے کاروبار کے متعلق رہنمائی فراہم کی جاتی ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ ایکسپورٹ کے حوالے سے بزنس کمیونٹی کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کر رہی ہے،ریسرچ اینڈ ڈولیپمنٹ کر کے پاکستان کی براڈکٹس دنیا میں ایکسپورٹ ہونی چاہیے۔اپنی پراڈکٹس کو انٹر نیشنل معیار کے مطابق بنا کر ایکسپورٹ میں اضافہ کریں گے۔
لاہور سے مزید