لاہور(نمائندہ خصوصی)جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے مدنی مسجد میں نماز جمعہ سے قبل پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ھے کہ ماحول خراب کرنے کی کوشش ھے ۔ پولیس کے لاٹھی چارج سے نمازی اور جے یوآئی کے کارکن زخمی ھوئے ہیں انھوں نے کہا کہ جے یو ائی کے انصارالسلام کے کارکنوں نے بروقت پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کے بعد اجتماع اور اپنے کارکنان کو کنٹرول کیا ۔