• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ پنجاب میں تقریری مقابلہ ملی نغموں کےپروگرام کا انعقاد

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ پنجاب، لاہور میں ʼʼآج کا پاکستانی جوان باشعور، ذمہ دار شہری ہےʼʼ کے عنوان سے تقریری مقابلہ اور ملی نغموں کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت پرنسپل مسز رضیہ بانو نے کی، جبکہ فیکلٹی ممبران مسز میمونہ ستار، مسز فرزانہ کوثر، مسز ثمینہ کوثر، مسز تحسینہ، مسز عطیہ، مسز خدیجہ، مسز صوبیہ، مسز عشرت، مس نسرین غازی، مسز شاہدہ اور مسز رضیہ سمیت عملے اور نرسز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نرسز نے ولولہ انگیز اور مدلل تقاریر پیش کیں۔
لاہور سے مزید