لاہور (خصوصی رپورٹر)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری آسٹریلیا ، سری لنکا کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے دورے کے دوران آسٹریلیا اور سری لنکا کے مختلف شہروں میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنسز اور فکری نشستوں میں شرکت کی۔ وطن واپسی پر لاہور ائیرپورٹ پر منہاج یونیورسٹی کے ذمہ داران نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔