لاہور (کرائم رپورٹر سے)ہدایتہ پھاٹک ڈیفنس روڈ کے علاقے میں کوڑے کے ملبے تلے دب کر دو بچے ہلاک ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق دونوں بچے کوڑے کے ڈھیر سے پلاسٹک کی بوتلیں نکال رہے تھے کہ اچانک ملبہ ان پر گر گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ایمرجنسی وہیکلز اور اہلکار موقع پر پہنچے اور بچوں کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع کیا۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد دونوں بچوں کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں جو پہلے ہی مردہ حالت میں تھیں۔ ہلاک ہونے والے بچوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے ۔