• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتی ترقی کیلئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتی ترقی کے لیے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے، مقامی مصنوعات کے فروغ سے ہی معیشت میں بہتری آ سکتی ہے۔ تاجربرادری بہتر پاکستان کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ ان خیالات کا اظہار قائدین جماعت نے ایکسپو سنٹر لاہور میں جاری نمائش کے دورہ کے موقع پر کیا۔ صدر پاکستان بزنس فورم اعجاز تنویر، سینئر نائب صدر لاہور چیمبر خالد عثمان، صدر تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری، عبدالودود علوی شیخ عاصم شفیق علی عمران حافظ محمود معاذ قاضی احمد سلمان بلوچ ودیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ لیاقت بلوچ اور امیر العظیم نے تاجروں سے ملاقاتیں کیں، مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور مصنوعات کے معیار کو سراہا۔ کرے۔
لاہور سے مزید