• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں اقلیتوں کومکمل مذہبی آزادی،عبادت گاہیں محفوظ،رمیش سنگھ اروڑہ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے اور ان کی عبادت گاہیں محفوظ ہیں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ سیالکوٹ پہنچے، جہاں انہوں نے جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ ایک روزہ یوتھ کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور مذہبی اقلیتوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے جشنِ آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا اور شرکاء کو مبارکباد پیش کی۔اپنے خطاب میں سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ یومِ آزادی صرف ایک تاریخ نہیں، بلکہ ایک عہد کی تجدید ہے کہ ہم سب مل کر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
لاہور سے مزید