ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 21مقدمات درج کرلیے۔ تھانہ نیوملتان ،سیتل ماڑی اور کپ کے علاقے عبدالطیف‘ حافظ رضوان اور محمد رضا نواز سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائلزفونز چھین کر فرار ہوگئے جبکہ جلیل آباد کے علاقے عائشہ یوسف کا موبائل ناصر محمود کا موٹر بجلی قطب پور کے علاقے شوکت حسین کا موبائل شاہ شمس کے علاقے محمد صدیق کے دفتر سے سامان محمد عامر کا موبائل گلگشت کے علاقے طیب کی نقدی 20ہزار بی زیڈ کے علاقے عمر کا موبائل صدر کے علاقے سلمان کا گھریلوں سامان جنید کی نقدی 40ہزار و دوموبائلزفونز الپہ کے علاقے شاہ زیب، منظور کے موبائلز فونز قادر پورراں کے علاقے شاہد کی سلائی مشین صدر شجاع آباد کے علاقے صغیر احمد کی بکریاں نیو ملتان کے علاقے عبدالمجید کی موٹر سائیکل شاہ رکن عالم کے علاقے شان زینب کا موبائل سیتل ماڑی کے علاقے محمد انس کی دوکان سے سامان انعام الحسن کا سامان لوہاری گیٹ اور بوہڑ گیٹ کے علاقے صدام غوری اور محمد وسیم کے موبائلز فونز چوری ہو گئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔