• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر افسران اور ملازمین کو نظر انداز کیا جا رہا ہے‘ایمپلائز یونین

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایف بی آر ایمپلائز ویلفیئر یونین آل پاکستان کے عہدیداران نے الزام عائد کیا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر سی ایس ایس افسروں کو نواز رہے ہیں جبکہ 25 تا 30 سال خدمات انجام دینے والے افسران اور ملازمین کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ مرکزی چیئرمین طاہر خاکوانی اور چیف کوآرڈینیٹر راؤ خالد محمود نے کہا کہ سی ایس ایس افسروں کو نئی گاڑیاں، غیر معمولی تنخواہیں، الاؤنسز اور مراعات دی جا رہی ہیں جبکہ گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین سہولیات سے محروم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان لینڈ ریونیو افسران کو نہ صرف ترقی اور اختیارات سے محروم رکھا گیا ہے بلکہ فیلڈ ورک کے لیے سہولیات بھی نہیں فراہم کی جاتیں۔ یونین رہنماؤں نے وزیراعظم اور حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر کی پالیسیوں پر فوری نظرثانی کی جائے، بصورت دیگر تمام یونینز و ایسوسی ایشنز ملک گیر احتجاج کا لائحہ عمل اختیار کریں گی۔
ملتان سے مزید