• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا میں پھر چوری کی وارداتیں شروع، رکشہ سے بیٹری چوری

ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا میں چوریاں پھر شروع ، رکشہ ڈرائیور بیٹری سے محروم ہوگیا ،سیکورٹی ذرائع کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے متعدد ملازمین ڈیوٹی کے بعد اور دوران بھی رکشہ چلا تے ہیں گذشتہ روز ایک ملاز م اپنا رکشہ مسجد کے باہر کھڑا کرکے جمعہ کی نماز کیلئے اندر گیا واپس آیا تو نامعلوم چور رکشے کی بیٹری نکال کر جاچکا تھا، ذرائع کاکہنا ہے کہ مسجد کے اردگرد لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی خراب ہیں جس کی وجہ سے چورکی نشاندہی نہیں ہوسکی واضح رہے زکریا یونیورسٹی تاحال کسی پروفیشنل شخص کو سیکورٹی ہیڈ تعینات نہیں کرسکی ہے۔
ملتان سے مزید