ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گندے انڈوں سے بھری گاڑی پکڑلی، 14 ہزار سے زائد بدبودار اور خراب انڈے برآمد کرکے تلف کردیے، ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا، سپلائرز کیخلاف ایف آئی آر درج، گاڑی پولیس کی تحویل میں دیدی گئی، تفصیلات کے مطابق ایک شہری کی شکایت پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گندے انڈوں سے بھری گاڑی پکڑلی۔ سپلائرز کیخلاف مقدمہ درج کر کے گاڑی پولیس کی تحویل میں دے دی گئی۔ شکایت موصول ہونے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز عامر افتخار کی سربراہی میں ناگ شاہ چوک پر گاڑی کو روکا گیا۔ گندے اور بدبودار انڈے بیکریوں پر خوراک کی تیاری کیلئے سپلائی کیے جارہے تھے۔ مضر صحت انڈوں سے کیک رس، بسکٹ اور دیگر بیکری آئٹمز تیار کیے جانے تھے۔