ملتان (سٹاف رپورٹر) صدر نظریہ پاکستان فورم ملتان پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر حاصل ہونے والا اللہ کا خاص تحفہ ہے، جس کے حصول کے لیے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی گئیں۔ نوجوان ملک کی امید ہیں اور انہیں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وہ "یوتھ آزادی ویک 2025" کے سلسلے میں اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ سلام پاکستان کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ مقررین نے کہا کہ نوجوان پاکستان کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے دعا کی گئی۔