ملتان ( سٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان کے زیر اہتمام جشن آزادی اور معرکۂ حق میں شاندار کامیابی پر ٹی ہاوس میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد حسین قصوری نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، عملی تربیت اور بہادری کی مرہون منت ہے، آزادی دنیا کی عظیم ترین نعمت ہے جس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ٹیکسیشن آفیسرز عبدالمجید قریشی، اسد اللہ خان، چوہدری نفیس احمد، علیم اختر اور مسعود احمد قریشی نے آزادی کے حصول کیلئے مشاہیر پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔