ملتان(سٹاف رپورٹر)کسٹم حکام نے بیرون ملک سے آنیوالے شہری سے ایئر پورٹ پر ساونڈ سسٹم برآمد کر لیا ۔نجی ایئر لائن کی پرواز FZ325دبئی سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس کسٹم حکام نے ایک شہری محمد وقاص سے ساونڈ سسٹم برآمد کرلیا جسے تحویل میں لیکر مسافر کو گھر روانہ کردیا گیا ۔