ملتان (سٹاف رپورٹر) لائنز انٹرنیشنل کے سابق ڈسٹرکٹ گورنراور روڈ سیفٹی ایمبیسیڈر محمد وسیم شیخ، ملک شکیل ارائیں، نصر اللہ ، شیخ رضوان عظیم، ملک اللہ بخش، زین قریشی، شیخ سلیم، محمد زاہد، عمران رضا جعفری، مبشر حسن، مظہر قیوم، شیخ عثمان‘ شان صفدر اور دیگر اراکین وفد کی صورت میں نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر چلڈرن کمپلیکس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مریض بچوں میں جھنڈیاں، کھانے پینے کی اشیاء اور تحائف تقسیم کیے گئے جبکہ قومی دن کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔