ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوریجنل ٹریننگ سنٹر میں ایس ڈی اوز،ریونیو آفیسرز اور دیگر عہدے کے ملازمین کی انڈکشن ٹریننگ شروع کردی گئی ہے،پرنسپل ریجنل ٹریننگ سنٹر میپکو انجینئر رضا ظفر نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی خصوصی ہدایت پرنئے بھرتی ہونے والے جونیئر انجینئرز، ریونیو آفیسرز اور لائن سپرنٹنڈنٹس کی انڈکشن ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے جس کا مقصد نئے افسران کی تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ، آپریشنل کارکردگی میں بہتری اور حفاظتی شعور کو فروغ دینا ہے۔بنیادی سکیل 17کے جونیئر انجینئرز اورریونیو آفیسرز، بنیادی سکیل 16کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ فرسٹ اور بنیادی سکیل 15کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ فرسٹ کوبجلی کے نظام کے آپریشنل امور، گرڈ مینجمنٹ، سیفٹی پروٹوکولز، فالٹ ریکٹیفیکیشن، جدید مرمتی تکنیک اور صارفین کی بہتر خدمات جیسے اہم موضوعات پر تربیت دی جارہی ہے ۔