ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع کونسل ملتان میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) یونین کے انتخابات مکمل ہو گئے، جن میں محمد اسلم انصاری بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔ دیگر عہدیداران میں سینئر نائب صدر محمد خالد میاں، جنرل سیکریٹری محمد نعیم سوڈانی، نائب صدور راشد علی، محمد اظہر اور فیضان علی شامل ہیں۔ڈپٹی جنرل سیکریٹری رفیق احمد، جوائنٹ سیکریٹری صہیب خان، فنانس سیکریٹری ادریس علی، پریس سیکریٹری شکیل احمد اور آفس سیکریٹری محمد اظہر اشفاق منتخب ہوئے۔اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل میاں اظہر جاوید، میونسپل آفیسر پلاننگ خورشید نصیر، ڈسٹرکٹ آفیسر ملک لیاقت، سپرنٹنڈنٹ جنرل برانچ اعجاز بھٹہ، الیکشن کمشنر محمد عارف بھٹہ، امتیاز چھٹہ، ادریس شاہ، ملک سجاد راں، عامر بھٹی سمیت دیگر معززین نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔