• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آتشزدگی سے کریانہ کی دکان جل کر خاکستر

ملتان (سٹاف رپورٹر ) مرکزی انجمن شان محمدی کے صدر شیخ عبدالحمید کے صاحبزادے شیخ یاسر حمید کی کریانہ کی دکان میں آگ لگنے سے پوری دکان جل کر خاکستر ہو گئی ، مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی مالیت کا نقصان ، ریسکیو 1122اور فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ بجھائی ، مزکورہ تاجر نے علاقہ کے ایک مبینہ اوباش نوجوان پر شک کا اظہار کرتے ہوئے لتھانہ پرانی کوتوالی میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی ہے دریں اثنا انجمن تاجران حضوری باغ روڈ کے عہدے داران ،سوشل ترقیاتی گروپ ملتان کے عہدیداران نے اعلی پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر آتشزدگی واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کریں اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے اگر انتظامیہ کی جانب سے ایسانا کیاگیاتو حضوری باغ روڑ بند کرکے احتجاج کیاجائے گا۔
ملتان سے مزید