ملتان (سٹاف رپورٹر) کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر امن مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، جس میں جنوبی پنجاب کے نامور شعرا نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت بشپ آف ملتان یوسف سوہن نے کی جبکہ مشاعرے کی نشست معروف شاعر رضی الدین رضی نے سنبھالی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن کیلئے سب شہریوں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ مشاعرے میں مختلف شعراء نے امن، رواداری اور بھائی چارے کے موضوع پر کلام پیش کیا اور آخر میں قومی ترانہ پڑھا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ محبت اور ہم آہنگی کے پیغام کو فروغ دیں گے۔