ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوکے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے ڈیمانڈنوٹسز کی ادائیگی کرنے والے گھریلو اور کمرشل درخواست گزاروں کو نئے کنکشنز فراہم کرنے کے لئے میٹریل کا اجراء کردیاہے۔ ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ میپکو ملک جاوید اقبال نے کہا ہے کہ 31جولائی 2025ء تک ڈیمانڈنوٹس اداکرنے والے 31ہزار762 گھریلو اور کمرشل کنکشنز کی فراہمی کے لئے آپریشن سرکلوں کو میٹرز اور پی وی سی تارکا اجراء کیاگیاہے۔ ایلوکیشن کے مطابق 31ہزار115نئے گھریلو اور 647کمرشل سنگل فیز میٹرز، 3لاکھ17ہزار620میٹر پی وی سی تارکا اجراء ریجنل سٹورز ملتان اورساہیوال سے کیاگیا ہے،متعلقہ آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئے کنکشنز کی تنصیب کرکے رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھجوائی جائے ۔