ملتان(سٹاف رپورٹر) چہلم حضرت امام حسین ؓکے سلسلہ میں مرکزی ماتمی جلوس امام بار گاہ جوادیہ سے لائسنس دار مظاہر عباس صدیقی کی قیادت میں برآمد ہوا جو اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا کپڑی پٹولیاں جا کر اختتام پذیر ہوا، جہاں علامہ مجاہد گردیزی نے مجلس عزا سے خطاب کیا جبکہ تیل مارکیٹ چوک پر علامہ تقی مہدوی نے خطاب کیا، بعد ازاں جلوس سرکلر روڈ، لوہاری گیٹ گھنٹہ گھر، گلی امام دین سے آستانہ لعل شاہ مشہدی میں اختتام پذیر ہوا۔ مرکزی تنظیم لائسنس داران عزاداری کے صدر شاہد عباس چاون، اخلاق حیدر صدیقی، نعیم عباس بھٹی، بشارت عباس قریشی، علامہ اعجاز حسین بہشتی، صابر حسین، فہیم بھٹی، امتیاز حسین صدیقی، عابد حسین، فراست علی، کاظم امتیاز صدیقی، علی رضا، ساجد رضا، خواجہ اشرف، حسن جاوید، غلام عباس دیگر شریک تھے۔