• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کے الزام میں 13افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان‘ قادر پور راں (سٹاف رپورٹر‘ نامہ نگار) موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے کے الزام میں پولیس نے 13افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے لڑکی کو اغوا کرنے اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس تھانہ قادر پورراں نے روڈ رابری، سرقہ بالجبر اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب دلاور گینگ کے 02 ارکان کو گرفتار کر کے 06لاکھ 23ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 06 عدد موٹر سائیکل اور 01لاکھ 29 ہزار روپے سے زائد نقدی شامل ہے برآمد کرلیے،وال چاکنگ کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس تھانہ بستی ملوک نے رابری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب طارق بھٹی گینگ کے 02 ارکان کو گرفتار کر کے 03لاکھ 87ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 01 عدد موٹر سائیکل اور 02لاکھ 27 ہزار روپے سے زائد نقدی شامل ہے برآمد کرلیے۔ پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔خاتون کو قتل کرنے اور گالم گلوچ کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔سٹی جلالپور پولیس کو زاہد نے بتایا کہ ملزم غلام اصغر نے وائس میسج کیا جس میں کہا کہ میری بہنوں اور والدہ کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی اور خالہ کو گالم گلوچ کرتا رہا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،خاتون کو اغوا کرنے کے الزام میں پولیس نے دو نامزد پانچ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس تھانہ لوہاری گیٹ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 01 کلو گرام چرس برآمد، مقدمہ درج پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم محمد فیصل کو گرفتار کرکے 01 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔جوائنٹ ٹاسک ٹیم اور تھانہ کینٹ پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران شراب سپلائی کرنے والے ملزمان کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن، 02 شراب فروش ملزمان گرفتار، 10 لیٹر دیسی شراب اور 15ولایتی شراب کے ٹن پیک برآمد،پولیس نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نےمنشیات فروشی کے الزام میں 6 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔
ملتان سے مزید