• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑک حادثے میں سینئر وکیل کی موت ، ڈسٹرکٹ بار پیر کو عدالتی بائیکاٹ کرے گی

ملتان(سٹاف رپورٹر) سڑک حادثے میں سینئر وکیل سید محمود الحسن گیلانی کے جاں بحق ہونے کا معاملہ پر ڈسٹرکٹ بار ملتان نے 18 اگست کو مکمل عدالتی بائیکاٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ 18 اگست کو وکلاء اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا نوٹیفکیشن کے مطابق بااثر خاتون ڈرائیور نے تیز رفتار کار سے سینئر وکیل کو ٹکر ماری جس سے وہ زخمی ہوئے، بعدازاں جانبر نہ ہو سکے،تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس نے بااثر ملزمہ کو گرفتار نہیں کیا نہ ہی مقدمہ میں نامزد کیا پولیس کے ناروا رویہ کے خلاف وکلا نے سوموار 18 اگست 2025 کو عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔
ملتان سے مزید