• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام عظمت والدین کانفرنس کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنت پاکستان ملتان اور الاشرف فاؤنڈیشن کے زیراہتمام "عظمتِ والدین کانفرنس" منعقد ہوئی، صدارت مرکزی امیر جماعت اہلسنت علامہ پروفیسر سید مظہر سعید کاظمی شاہ نے کی جب کہ مختلف سماجی و سیاسی شخصیات مہمان خصوصی تھیں، علمائے کرام علامہ سید حامد سعید کاظمی، علامہ حافظ فاروق سعیدی، علامہ سلیم اشرف قادری ، صاحب زادہ ذیشان کلیم معصومی و دیگر نے والدین کی عظمت، خدمت اور حقوق پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ والدین کی خدمت ہی دین و دنیا کی کامیابی کا زینہ ہے، جب کہ نافرمانی معاشرتی بگاڑ کا سبب ہے۔
ملتان سے مزید