• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار برطانیہ کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے

اسلام آباد (نیو زرپورٹر)ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار برطانیہ کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطا بق اسحاق ڈار کا دورہ 17 تا 19 اگست تک جاری رہے گا۔ برطانیہ میں ڈپٹی وزیراعظم اینجلا رینر اور دیگر حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔ دورے کا مقصد پاک-برطانیہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور انٹرپرینیورشپ میں تعاون پر بات چیت ہوگی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطا بق کامن ویلتھ کے ساتھ تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید