پشاور( خصوصی نامہ نگار)خیبر پختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن نے یوتھ گیمز 2025 کے سلسلے میں تائیکوانڈو کے مرد و خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز کااعلان کر دیا، ٹرائلز 19 اگست کو پشاور اسپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے۔ سیکرٹری خیبر پختونخوا تائیکوانڈوایسوسی ایشن وقارآفریدی کا کہنا ہے کہ ٹرائلز میں صرف وہ کھلاڑی شرکت کے اہل ہوں گے جن کی تاریخ پیدائش2009 یا 2010 ہو، عمر میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، منتخب ہونے والے کھلاڑی پہلی یوتھ گیمز 2025 میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کریں گے۔