• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز

پشاور (خصوصی نامہ نگار)ملک انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (اے اے سی) متنی، تحصیلدار متنی اور ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان تھے۔تقریب میں جشن آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کیلئے اے اے سی متنی نے تربیتی سیشن کے لئے مفت ریفرشمنٹ جبکہ تحصیلدار متنی نے کھلاڑیوں کے لئے تین بکس ہارڈ بالز دینے کا اعلان کیا۔ ساجد خان نے کھلاڑیوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں کھیل میں اعلیٰ کارکردگی کے لئے مزید محنت کی ترغیب دی اور پروگرام کے چیف آرگنائزرملک فرمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے پروگرام علاقے میں کرکٹ ٹیلنٹ کی پرورش کے لئے نہایت اہم ہیں،پروگرام، جو پی سی بی کے تصدیق شدہ ہےکوچز کی نگرانی میں ایک ہفتے جاری رہے گا۔
پشاور سے مزید