• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پختونخوا بارکونسل کے انتخاباتبابر یوسفزئی کو ٹکٹ جاری

پشاور (نیوز رپورٹر) سینئر قانون دان بابر خان یوسفزئی ایڈووکیٹ کو ملگری وکیلان کی جانب سے خیبر پختونخوا بارکونسل کے انتخابات میں پشاور کی نشست پر ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ملگری وکیلان کے پارلیمانی بورڈ نے بابر یوسفزئی ایڈووکیٹ کے نام کی منظوری دیدی۔ اس موقع پر بابرخان یوسفزئی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ وہ ملگری وکیلان کی ایپلٹ کمیٹی کا شکریہ اداکرتے ہوئے جنھوں نے مجھ پر اعتمادکا اظہار کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ آئین اور قانون کے بالادستی کیلئے کوشش جاری کرتے ہوئے اپنے وکلاء برادری کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے۔
پشاور سے مزید