• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکہ حق چیلنج ہاکی کپ اسلامیہ کالج نے جیت لیا

پشاور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان کے 78ویں جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ معرکہ حق چیلنج ہاکی کپ کے فائنل میں اسلامیہ کالج نے سول کوارٹرز کو دوگول سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل کے موقع پر اسلامیہ کالج یونیورسٹی کےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد الرحمان سلجوقی مہمان خصوصی تھے، اے آئی پی ایس کے سیکرٹری جنرل اور پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک، امپائر فیض احمد فیضی،اولمپئن رحیم خان،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن شبیراحمد کاکا خیل، سابق ہاکی کھلاڑی طفیل اور ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج علی ہوتی ، کوچز محمد نواز اور ابصار علی بھی موجود تھے۔فائنل کے موقع پر جشن آزادی کی مناسبت سے قومی ترانا بجایا اور کیک کاٹا کیا گیا ۔
پشاور سے مزید