پشاور (لیڈی رپورٹر) پشاور میں سکھ برادری نے بھی وطن عزیز سے محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے جشن ازادی کی تقریبات کا انعقاد کیا اس سلسلے میں گوردوارہ بھائی جوگا سنگھ میں منعقد ہوئی جس میں سے کمیونٹی کے بچوں اور بڑوں نے پاکستانی پرچم کے لباس زیب تن کر رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اس موقع پر منیجر گوردواروں و مندر پشاور محمد اشفاق اور ایس پی سٹی عتیق شاہ نے سکھ کمیونٹی کیساتھ 14 اگست کا کیک کاٹا اس دوران سکھ کمیونٹی کے رہنما ڈاکٹر صاحب سنگھ کہا کہ پاکستان تمام اقلیتوں کیلئے جنت سمان ہے جبکہ سکھ کمیونٹی کے بڑوں سبز رنگ کی پگڑی اور سفید رنگ کے کپڑے زیر تن کئے تھے تقریب میں سکھ کمیونٹی کی طرف سے پاکستان ،پاک فوج اور کے پی کے پولیس ذندہ باد نعرے لگائے گئے۔