• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی اے پی، زرعی یونیورسٹی کا دوطرفہ تعاون پر اتفاق

پشاور (جنگ نیوز) انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن پشاور (آئی اے پی) اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر پشاور (یو اے پی) کے درمیان ایک اہم اجلاس گزشتہ روز آئی اے پی دفتر میں صدر ایوب خان زکوڑی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں سینئر نائب صدر حارث مفتی اور آئی اے پی ارکان ضیاء محمد، عدنان ناصر، میاں رحیم داد خان، لطیف حسین، سلمان الطاف، شہریار خان، جبران خان، میاں انور سید اور ہمراز خان نے شرکت کی۔یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے وفد میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت، پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد، پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف، پروفیسر ڈاکٹر ایم زبیر خان، ڈاکٹر مدثر اقبال، ڈاکٹر احمد خان، ڈاکٹر امجد عثمان، ڈاکٹر ماجد سہیل ہاشمی، ڈاکٹر محمد ساجد، ڈاکٹر اسد سلطان اور ڈاکٹر امتیاز شامل تھے۔اجلاس کا بنیادی مقصد ممکنہ باہمی تعاون کی راہیں تلاش کرنا اور انڈسٹری و اکیڈیمیا کے درمیان روابط کو مضبوط کرنا تھا۔زرعی یونیورسٹی کے وفد نے آئی اے پی قیادت کو تفصیلی بریفنگ دی تاکہ مختلف شعبوں میں نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کی کمرشلائزیشن کیلئے ایک سازگار ماحول قائم جاسکے۔صدر آئی اے پی ایوب زکوڑی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری اور اکیڈیمیا کے مابین مضبوط تعلقات وقت کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں تمام ممکن راہیں تلاش کی جائیں گی تاکہ خیبر پختونخوا کی معاشی ترقی میں ایک مثبت اور فعال کردار ادا کیا جاسکے۔
پشاور سے مزید