• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہکال و چمکنی میں مزید 2افراد قتل

پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقوں تہکال اور چمکنی میں مزدور سمیت مزید 2افراد قتل ہوگئے ،24گھنٹوں کے دوران خاتون سمیت 6افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔ تھانہ تہکال پولیس کو سلمان ولد مسلم سکنہ دارمنگی گارڈن نے بیان دیتے ہوئے بتایاکہ اس کا بھائی انیس رنگ روڈ کی تعمیراتی کام میں مزدوری کرتا تھا، وہ حسب سابق مزدوری کیلئے پیرانوں پلوسئی رینگ روڈ گیا ہوا تھا جہاں ملزمان نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ انہوں نے دعویداری حیات خان، اکرام اللہ، معروف ساکنان بادیزئی پر کرتے ہوئے بتایاکہ ملزموں کیساتھ ان کی قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے۔ تھانہ چمکنی کے علاقے میں بھی عاصم نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ورثاء کی آمد کے بعد باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے گا۔ پشاور میں 24گھنٹوں کے دوران 6افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
پشاور سے مزید