پشاور(جنگ نیوز)وائس چانسلر زرعی یونیو رسٹی پشاور پروفیسر ایمرئٹس ڈاکٹر جہان بخت نے یوم آزادی کے موقع پر یونیورسٹی میں پرچم کشائی کی۔ زرعی یونیورسٹی پشاور کے یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر نے جشن آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ جس کے مہمان خصوصی زرعی یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ایمرئٹس ڈاکٹر جہان بخت نے تلاوت کلام پاک کے بعد پرچم کشائی کی۔ قومی ترانہ پیش کیا گیا۔