• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کے محمد عماد کی جہانگیر خان پی ایس اے سکواش سیریز میں بہتر کارکردگی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا کے محمد عمادنےنویں جہانگیر خان پی ایس اے سیریز چیلنجر اسکواش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ محمد عماد نے جونیئر ورلڈ کپ انڈر23 کیٹگری میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ اور خیبرپختونخوا سینئر سکواش چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں محمد عماد نے آصف خان کو تین صفر سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیاتھا ۔ محمد عماد نے صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان، ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر، سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری عامر نواز، کوچز طاہر اقبال اور منور زمان کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
پشاور سے مزید